Surah Al Sabah

بحوالہؑ سورۃ السباء ۔۔ آئیت نمبر 23
--------------------------------
"  وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ " اور وہ بڑا علی ھے "
۔
انکے بعد مخدومہؑ کائنات سلام اللہ علیہا ھیں جنکا اسم گرامئ " فاطمہؑ سلام اللہ علیہا ھے " تو یقیناً اللہ کو " فاطر السمٰوٰت و الارض " ھونا چاھیئے "
۔
پھر میرے مولا حسن علیہ السّلام ھیں تو اللہ جل شانہُ کو " مُحسن " ھونا چاھیئے 
۔
پھر میرے مولا حسین علیہم السّلام ھیں تو پھر اللہ جل شانہُ کو " قدیم الاحسان " ھونا چاھیئے "
۔
کچھ یاد آیا ؟؟
کیا دعا مانگتے ھیں آپ اپنی دعاؤں میں ؟؟
کیا واسطہؑ دیتے ھیں ؟؟
" بِسمِ اللهِ الرَّحمنِ الرَّحیم
----------------------
اِلهی بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ اَنتَ المَحمُودُ وَ بِحَقِّ عَلیٍّ وَ اَنتَ العالی وَ بِحَقِّ فاطِمَةَ وَ اَنتَ فاطِرُ السَّمواتِ و الأرضِ وَ بِحَقِّ الحَسَنِ وَ اَنتَ المُحسِنُ وَ بِحَقِّ الحُسَینِ وَ اَنتَ قَدیمُ الأِحسانِ " الخ
۔
یہ صرف دعا نہیں ھے قارئین ۔۔۔
یہ آپکو تعلیم ھی اس لیئے دی گئ ھے کہ آپکو معیار سمجھ میں آجاۓ اللہ کی بڑائ کا
اور جب آپ صلوٰۃ کو قائم کرنے لگیں اور " اللہ اکبر " کہیں تو آپکے قلب و ذھن میں احساس ھو کہ آپ کسکی بارگاہ میں کھڑے ھیں ؟
معصُومین علیہم السّلام کی جتنی بھی دعائیں ھیں
وہ آپکو اس لیئے نہیں بتائ گئیں کہ بس " رٹّو طوطے کی طرح آنکھیں بند کرکے پڑھتے رھیں اور سمجھیں نہیں کہ انکو تعلیم کرنے کا مقصد کیا ھے ؟؟
یاد رکھیئے گا ۔۔
" معصُومین علیہم السّلام مجیب الدعوٰت ھیں انکو دعائیں مانگنے کی ضرورت اس لیئے نہیں ھے کہ قرآن نے صرف انکے لیئے " لا اکراہ فی الدین " کی آئیت نازل فرمائ ھے
وہ تو خود مشئیت الہٰیہ ھیں ۔۔
جو یہ چھتے ھیں وھی انکا رَبّ چاھتا ھے اور جو وہ چاھتا ھے وہ یہ کرتے ھیں اور چاھتے ھیں " وما تشاءؤن الا ان یشاء اللہ " کی آئیت کے مصداق یہی ذوّات مقدسّہ ھیں ۔
۔
پھر فرمایا :
----------
" وہ واحد و احد ھے "
اب عربی گرائمر جاننے والے اصحاب یقیناً اس جملے کا لطف لے چکے ھونگے
اور جو نہیں جانتے انکے لیئے میں عرض کرتا ھوں
عربی گرائمر کی روُ سے ۔۔۔
۔
" واحد ۔۔ وہ " ایک " ھوتا ھے جو " دو آدھوں سے مل کر بنے "
اور ۔۔
" احد " ۔۔۔ وہ ایک ھوتا ھے جو " تقسیم نہ ھوسکے " یعنی ایسا ایک جسکی مثل کوئ نہ ھو
اللہ اکبر ۔۔۔ بس اس سے زیادہ کچھ نہیں کہونگا جو سمجھ سکتے ھیں انکے لیئے اتنا جملہ ھی کافی ھے ۔۔
اسی لیئے " سورۃ الاخلاص " میں اس نے اپنا تعارف " قل ھو اللہ احد " کہہ کر کروایا ھے"  ۔ 
حواس خمسہؑ ظاھری سے تو سب واقف ھیں نا ؟؟
ذرا بتائیے کہ حواس خمسہؑ " باطنی " کون سے ھیں ؟؟
اور اگر جانتے ھیں تو مبارکباد کے مستحق ھیں ۔۔
اور اگر آپ جانتے ھیں تو پھر یاد رکھیئے گا کہ وہ رَبّ محمّد و آل محمّد علیہم السّلام آپکے باطنی حواس کی گرفت سے بھی مُبرّا ھے ۔۔
۔
فی الحال صرف یہ سمجھیئے کہ ۔۔۔
۔
صلوٰۃ کی نیّت ۔۔۔۔ مخدومہؑ کائنات سلام اللہ علیہا ھیں
۔
صلوٰۃ کا قیام ۔۔۔ رسول خدا ﷺ ھیں کہ جنہوں نے اسلام کیلیئے قیام فرمایا
۔
صلوٰۃ کا رکوع ۔۔۔ میرے مولا علی علیہ السّلام ھیں ( وارکعو مع الراکعین )
۔
صلوٰۃ کے سجدے ۔۔۔ حسنین شریفین علیہم السّلام ھیں ۔۔ اسی لیئے دو ھیں
۔
بس یہ ھے صلوٰۃ ۔۔ اور اسکو قائم کرنا ھم سیکھ رھے ھیں ۔۔
۔
دعا کیجیئے گا کہ مولا امام العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ھمیں وہ ظرف عطاء فرمائیں کہ ھم " صلوٰۃ کو قائم کرسکیں " ۔۔ انشاء اللہ و الہٰی آمین .

Comments

Popular Posts