25 Question & Answers

. 🌴 25 سوالات اور نبی کریم صلی اللہُ علیہِ وآله وسلم کے جوابات:

⭕سوال1: میں امیر (غنی) بننا چاھتا ہوں؟
جواب: فرمایا قناعت اختیار کرو،امیر ہو جاؤ گے.

⭕سوال2: میں سب سے بڑا عالم بننا چاھتا ہوں؟
جواب: تقوی اختیار کرو عالم بن جاؤ گے.

⭕سوال3: عزت والا بننا چاھتا ہوں؟
جواب: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو باعزت بن جاؤ گے.

⭕سوال4: اچھا آدمی بننا چاھتا ہوں؟
جواب: لوگوں کو نفع پھنچاؤ.

⭕سوال5: عادل بننا چاھتا ہوں؟
جواب: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو وہی دوسروں کے لیے پسند کرو.

⭕سوال6: طاقتور بننا چاھتا ہوں؟
جواب: اللہ پر توکل بھروسہ کرو.

⭕سوال7: اللہ کے دربار میں خاص درجہ حاصل کرنا چاھتا ہوں؟
جواب: کثرت سے ذکر کرو.

⭕سوال8: رزق کی کُشادگی چاھتا ہوں؟
جواب: ہمیشہ باوضو رھو.

⭕سوال9: دعاؤں کی قبولیت چاھتا ہوں؟
جواب: حرام نہ کھاؤ.

⭕سوال10: ایمان کی تکمیل چاھتا ہوں؟
جواب: اخلاق اچھے کر لو.

⭕سوال11: قیامت کے روز اللہ سے گُناہوں سے پاک ہو کر ملنا چاھتا ہوں؟
جواب: جنابت کے بعد فوراً غُسل کیا کرو.

⭕سوال12: گُناہوں میں کمی چاھتا ہوں؟
جواب: کثرت سے استغفار کرو.

⭕سوال13: قیامت کے روز نور میں اُٹھنا چاھتا ہوں؟
جواب: ظلم کرنا چھوڑ دو.

⭕سوال14: مین چاھتا ہوں کے اللہ مجھ پر رحم کرے؟
جواب: اللہ کے بندوں پر رحم کرو.

⭕سوال15: میں چاھتا ہوں کے اللہ میری پردہ پوشی کرے؟
جواب: لوگوں کی پردہ پوشی کرو.

⭕سوال16: رُسوائی سے بچنا چاھتا ہوں ؟
جواب: زنا سے بچو.

⭕سوال17: میں چاھتا ہوں کہ اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہِ وسلم کا محبوب بن جاؤں؟
جواب: جو اللہ اور اُس کے رسول کو محبوب ہو اُسے اپنا محبوب بنا لو.

⭕سوال18: اللہ کا فرمانبردار بننا چاھتا ہوں؟
جواب: فرائض کا اہتمام کرو.

⭕سوال19: احسان کرنے والا بننا چاھتا ہوں؟
جواب: اللہ کی اس طرح بندگی کرو جیسے تُم اسے دیکھ رہے ھو. یا جیسے وہ تمھیں دیکھ رہا ہے.

⭕سوال20: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہِ وسلم!
کیا چیز گُناہوں سے معافی دلائے گی؟
جواب: آنسو، عاجزى اور بیماری.

⭕سوال21: کیا چیز دوزح کی آگ کو ٹھنڈا کریگی؟
جواب: دنیا کی مصیبتوں پر صبر.

⭕سوال22: اللہ کے غصہ کو کیا چیز ٹھنڈا کریگی؟
جواب: چپکے چپکے صدقہ اور صلہ رحمی.

⭕سوال23: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
جواب: برے اخلاق اور بخل.

⭕سوال24: سب سے بڑی اچھائی کیا ہے؟
جواب: اچھے اخلاق، تواضع اور صبر.

⭕سوال25: اللہ کے غصہ سے بچنا چاھتا ہوں؟
جواب: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو.

سبحان الله والحمدلله ولااله الاالله والله اکبر.

Comments

Popular Posts