Ibnay muljim pay lanat

. ابن ملجم ملعون
دروازہ جنت سے پھسل کر پست ترین جہنم ویل میں گرنے والا بدبخت ترین انسان

جب مولائے کائنات (ص) کی کوفہ میں ظاھری حکومت بھی قائم تھی تو آپ جناب (ص) نے حاکم یمن کو حکم فرمایا کہ دس بہترین شیعہ منتخب کر کے ہمارے پاس بھیج دیں۔ ھم انہیں حکومتی امور کی تربیت دے کر یمن بھیجیں گے تاکہ حکومت کو ھماری خواہش کے مطابق چلایا جائے
جو دس بندے یمن سے آئے ان میں ابن ملجم ملعون بھی شامل تھا
یہ ملعون جنگ صفین میں مولا (ص) کے لشکر میں شامل تھا۔
یہ ملعون اپنی خواہش پر مولا (ص) سے اجازت لے کوفہ آیا اور سارے کوفے میں مولا (ص) کی فتح کی منادی کی۔
بنو امیہ کے جو حامی کوفے سے جنگ میں شریک ھوئے ان میں ایک باپ بیٹا بھی شامل تھے۔ یہ قطامہ ملعونہ کا باپ اور بھائی تھا۔
اس نے ابن ملجم ملعون کو بلایا اور اس سے اپنے باپ اور بھائی کے بارے میں پوچھا۔
اس ملعون نے بتایا کہ وہ دونوں اس کے سامنے فی النار ھوئے۔ وہ بے ہوش ہو گئی۔ ملعون نے اس کو ہوش دلانے کے لئے اسکا سر اپنی گود میں رکھا مگر اس کےحسن پر مر مٹا۔ دست درازی کی۔ یہ منظر قطامہ ملعونہ کی کنیز دیکھ رہی تھی۔
جب ملعونہ کو ہوش آیا تو کنیز نے اسے سب کچھ بتا دیا۔
ملعونہ نے اگلے روز ابن ملجم ملعون کو پھر بلایا کہ مجھے میرے باپ اور بھائی کے بارے میں تفصیل سے بتا۔
یہ گیا اور اس نے تفصیل سنائی۔ ملعونہ بےہوش ہو کر ابن ملجم ملعون کی گود میں گری۔ اس نے پھر دست درازی شروع کی۔ ملعونہ نے آنکھیں کھول کر اسے کہا کہ کیا تمہیں مجھ سے عشق ھوگیا ھے۔ ملعون نے اقرار کیا۔ ملاقاتیں شروع ھوگئیں اور یہ اس ملعونہ کے جال میں پھنستا چلا گیا۔
ملعونہ نے ایک دن اسے نکاح کی آفر کردی۔ یہ خوشی سے پاگل ہو گیا۔ مگر ملعونہ نےکہا کہ میرا حق مہر زیادہ ہے۔ ملعون نے کہا کہ مانگ جو مانگتی ھے۔ مجھے دس سال محنت کرنی پڑی تو بھی میں تیرا حق مہر اکٹھا کروں گا۔
ملعونہ نے کہا کہ مجھے حق مہر میں پیسے نہیں۔۔۔ شہنشاہ کائنات (ص) کا سراقدس چاھیئے۔
ملعون کے اوسان خطا ہوگئے۔ بولا یہ بہت مشکل کام ھے۔ ملعونہ نے کہا میں اس کام میں تمہاری بھرپور مدد کروں گی۔
منصوبہ سازی کے لئے یہ ملعون قطامہ ملعونہ کے عزیز کے ہمراہ دمشق پہنچا۔ جب واپس لوٹا تو یہ 40 ہجری ماہ رمضان المبارک تھا 
قطامہ ملعونہ نے اعتکاف کے بہانے سے مسجد کوفہ کے باھر اپنا خیمہ لگا لیا۔ اس خیمہ میں ملعونہ کے دو اور دوست بھی موجود تھے۔
ساری رات شراب چلتی رہی۔
وقت سحر ابن ملجم ملعون مسجد میں آگیا۔ اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟  اس ملعون نے جہنم میں چھلانگ لگا دی۔
یوں یہ بدبخت جنت کی دہلیز سے جہنم کے سب سے نچلے طبقے ویل میں جاگرا۔

اے ناصرین شہنشاہ معظم عجص!!!
خبردار ۔۔۔  ھوشیار ۔۔ چوکس رھیں ۔۔ شیطان ملعون آخری لمحات تک آپ پر حملے کرے گا۔ نئے سے نیا طریقہ واردات استعمال کرے گا۔

مالک !!!  ہمیں اپنی نعلین اطہر کے سجدے سے غافل نہ ہونے دیجئے گا۔ یہ صرف آپ جناب کی عطا فرمائی ھوئی توفیق خاص سے ہی ممکن ھے

Comments

Popular Posts