Maviya or Ibnay Abbas

. معاویہ کے سامنے ابن عباس کا امام علی علیہ السلام کی شان بیان کرنے کا ایک دلچسپ واقعہ..

معاویہ جب مکہ گیا تو لوگوں کا ایک گروہ معاویہ کے پاس آیا اور کہا :کیا جانتے ہو ابن عباس قرآن کی تفسیر بیان کرتے ہیں؟

معاویہ نے کہا:ابن عباس رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم کے چچازاد ہے اور وہ ہاشمیوں میں سے ہے! اگر وہ تفسیر قرآن بیان نہ کرے تو اور کون بیان کرے گا؟

انہوں نے کہا :آیات کی تفسیر علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے حق میں کرتا  ہے
ہمیں اس سے شکایت ہے..

معاویہ نے کہا:میں بذات خود مجلس میں جاوں گا اور ان کی مجلس کو خراب کروں گا..

معاویہ مجلس تفسیر ابن عباس  میں داخل ہوا ابن عباس نے ایسے احسن انداز میں تفسیر بیان کی کہ معاویہ منہ تکتا رہ گیا !

مجلس کے بعد معاویہ نے ابن عباس کی طرف رخ کیا اور کہا:
اے ابن عباس تم آیات کی تفسیر بیان کرتے ہو یا علی ابن ابی طالب کے فضائل بیان کرتے ہو؟

ابن عباس :معاویہ تم مجهے بتاو کہ کہاں قرآن ہے لیکن فضیلت علی نہیں؟ خود تم سے سوال کرتا ہوں جواب دو گے؟

"انما انت منذر و لکل قوم هاد"
یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے معاویہ؟

معاویہ:رسول خدا نے فرمایا اس امت کا منذر میں ہوں اور هادی وجود مبارک علی ابن ابی طالب ہے..
لیکن اے ابن عباس کیا ضروری ہے کہ صرف اسی آیت کو پڑهو؟!

ابن عباس:"انما یرید اللہ لیذهب عنکم الرجس اهل البیت و یطهرکم تطهیرا"  بتاو یہ آیت کس کے بارے میں ہے؟

معاویہ:یہ قصہ طهارت و عصمت علی ابن ابی طالب اور اهل بیت ہے.ٹهیک ہے تسلیم کیا!
لیکن کیا ضروری ہے کہ صرف یہی آیت پڑهو؟

ابن عباس:"انما ولیکم اللہ و رسولہ والذین یقیمون الصلاة و یوتون الزکوہ و هم رکعون"
معاویہ یہ آیت کس کے بارے میں ہے؟

معاویہ:جب علی ابن ابی طالب نے راہ خدا میں انگوٹهی دی اس وقت یہ آیت علی علیہ السلام کے حق میں نازل ہوئی،  مانتا ہوں! لیکن کیا صرف اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس:"عم یتساءلون عن النبا العظیم" معاویہ بتاو یہ آیت کس کے حق میں ہے؟

معاویہ:رسول خدا ص نے فرمایا خبر عظیم علی ابن ابی طالب ہے جس کے بارے میں لوگوں سے بهی اور مجھ سے بهی پوچها جائے گا ، لیکن ابن عباس ضروری ہے کہ اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس:"واعتصمو بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا" بتاو یہ کس کے بارے میں ہے؟

معاویہ:پیغمبر اسلام نے فرمایا حبل اللہ علی ابن طالب کی ذات ہے پس علی علیہ السلام کا دامن تهام لو اور کسی دوسری جگہ نہ جاو کہ گمراہ ہو جاو گے .لیکن کیا ضروری ہے کہ اسی آیت کی تفسیر کرو؟

ابن عباس:"کفی باللہ شهیدا بینی و بینکم" معاویہ یہ آیت کس کے متعلق ہے؟

معاویہ:یہ علم علی ابن ابی طالب کا واقعہ ہے کہ خداوند عالم نے تمام علم کو اسکے سینہ میں قرار دیا ہے.لیکن کیا لازم ہے کہ اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس :"قل تعالو ندع ابناءنا و ابناءکم و نساءنا و نساءکم و انفسنا و انفسکم "مجهے بتاو یہ آیت کس کے بارے میں ہے؟

معاویہ:یہ وہی ماجرا مباهلہ اهل نجران  ہے کہ خداوند عالم نے اس آیت میں علی ابن ابی طالب کو نفس پیغمبربیان فرمایا ہے، لیکن لوگوں کے لیے صرف یہی آیت پڑهنا ضروری ہے؟

ابن عباس:"سال سائل بعذاب واقع"معاویہ یہ آیت کس کے حق میں ہے؟

معاویہ:روز غدیر ایک شخص خدمت رسول اکرم ص میں آیا اور کہا کہ کیا  یہ تقریر تمہاری طرف سے ہے یا خدا کی طرف سے؟ پیغمبر اسلام نے فرمایا امر رسالت تها، اس شخص نے پیغمبر اکرم ص کی طرف رخ کیا اور کہا کہ خدا سے کہو مجھ پر عذاب نازل کرے کہ میں ولایت علی کو برداشت نہیں کر سکتا اور خداوند عالم نے سب کے سامنے دشمن علی کو ہلاک کیا..
ابن عباس سب کچھ تسلیم کیا!
کیا باید اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس:"یا ایها الرسول بلغ ما انزل الیک" معاویہ یہ آیت کس کے متعلق ہے؟

معاویہ:یہ وہی ماجرہ ابلاغ ولایت علی ابن ابی طالب است.
متفق ہوں! لیکن حتما صرف اسی آیت کو پڑهو؟

ابن عباس:"الیوم اکملت لکم دینکم" معاویہ مجهے بتاو یہ کس کے حق میں ہے؟

معاویہ:یہ بهی ولایت علی کے اتمام کے ساتھ دین کی تکمیل کی سند ہے .لیکن کوئی دوسری آیت پڑهو یہ نہ پڑهو.!

ابن عباس اپنی جگہ سے اٹهے اور فرمایا:
معاویہ ذرا مجهے بتاو کہ کہاں سے قرآن پڑهو کہ جہاں فضائل علی نہ ہوں؟!
کہاں سے قرآن پڑهو کہ جہاں فضیلت علی بیان نہ ہوئی ہو؟!

معاویہ:اصلا اس آیت کو پڑهو"اذا زلزلت الارض زلزالها"

ابن عباس:معاویہ اس مورد بهی تم شرمندہ ہو کہ یہ آیت بهی فضیلت علی علیہ السلام میں ہے

معاویہ:علی ع اس آیت میں کیا کرتا ہے ابن عباس؟

ابن عباس:نہیں سنا کہ بعد از وفات پیغمبر اسلام ابهی ایک سال بهی نہیں گزرا تها کہ مدینہ میں زلزلہ آیا تمام لوگ وحشت کے مارے گهروں سے نکل گئے تهے اور علی علیہ السلام انکے درمیان حاضر ہوئے اس آیت کو پڑها اور اپنے پاوں سے زمین کو کوٹا اور فرمایا : زمین! ابو تراب تجهے حکم دیتا ہے ٹهر جا!

معاویہ غصے کی وجہ سے خود کو کوسنے لگا اور کہا:
ابن عباس آرام سے کہو

"جب تک قرآن ہے علی رہے گا"

بحارالأنوار ج 44 ص 125

Comments

Popular Posts