Hadees Qudsi

*** حدیثِ قدسی ***
ارشادِ رب العزت ہے،

اور میرے بندوں میں سے کچھ ایسے ہیں کہ اگر عبادت کا کوئی باب کھولنا چاہتے ہوں تو میں انکو اس  سے باز رکھتا ہوں کہ کہیں ان میں غرور پیدا نہ ہو جائے جو انکو خراب کردے، اور میرے بندوں میں سے کچھ ایسے ہیں جنکا ایمان بغیر فقر کے درست نہیں رہ سکتا، اگر میں انکو دولتمند کر دوں تو انکا ایمان خراب ہو جائے، اور میرے بندوں میں سے کچھ ایسے ہیں کہ انکا ایمان بغیر دولتمندی کے درست نہیں رہ سکتا، اگر میں انکو فقیر کر دوں تو انکا ایمان خراب ہو جائے، اور میرے بندوں میں سے کچھ ایسے ہیں کہ انکا ایمان بغیر مرض کے درست نہیں رہ سکتا، اگر میں انکے جسم کو صحت دیدوں تو انکا ایمان خراب ہو جائیگا، اور میں اپنے ہر بندے کا انتظام اسکے دل کا علم رکھتے ہوئے کرتا ہوں، کہ میں علیم و خبیر ہوں_

(علل الشرائع، شیخ الصدوق علیہ الرحمہ
باب 7، صفحہ 64، الکساء پبلشرز)  .

Comments

Popular Posts