Feel &Non feel Punishment
{محسوس اور نامحسوس ہونے والی سزائیں}
کسی طالب علم نے اپنے استاد سے کہا :
"ہم کتنے گناہ کرتے ہیں نا
اور اللہ ہمیں سزا نہیں دیتا"
استاد محترم نے فوراً جواب دیا :
"بلکہ اللہ کتنا ہمیں سزائیں دیتا ہے
اور ہمیں محسوس نہیں ہوتا"
تمہارے دل کی سختی اور آنسو کا
خشک ہوجانا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟
نیک صالح اعمال کے طرف
قدم بڑھانے میں کاہلی
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟
تمہیں قرآن کریم کے تلاوت چهوڑے
جو ہفتے اور مہینے بیت جاتے ہیں
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟
کتنی بار یہ آیت تمهاری نظروں سے
گزرنے کے بعد بهی تم انجان بنے رہتے ہو ؟؟!!
"اگر یہ قرآن ہم کسی پہاڑی پر نازل فرماتے
تو وہ اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتی"
کتنی طویل راتیں تمہارے زندگی میں
گزرتی رہیں لیکن قیام اللیل کی
نوافل سے محروم رہنا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟
کتنے خیر وبرکت کے مواقع
تمہاری زندگی میں آئے ..
{رمضان ،، شش عید ،، دس ذوالحجہ}
تمہاری غفلت اور گناہوں کی دلدل میں
غرق رہنا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے
کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟
زندگی میں تعلیم وتفسیر قرآن
سیکھنے کے بہترین مواقع آئے
لیکن اسے نظرانداز کرکے
تم دنیاوی لذتوں میں کهوئے رہے
کیا یہ اس بات کی گواہی نہیں ہے
کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟
کیا اس سے بھی بڑی کوئی
سزا ہوسکتی ہے ؟؟!!
نیک عمل تمہیں بوجھ
جیسا کیوں محسوس ہوتا ہے ؟؟!!
اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے
زبان کیوں لڑکھڑانے لگتی ہے ؟؟!!
اپنی شیطانی ونفسانی خواہشات کے
سامنے تم کمزور کیوں پڑجاتے ہو ؟؟!!
دنیاوی چکاچوند روشنیوں کو دیکھ کر
تمہارا دل کیوں تڑپنے لگتا ہے ؟؟!!
کیا تم دنیا ، پیسے اور عزت وشہرت
کے غرور میں مبتلا نہیں ہوئے ؟؟!!
بهلا اس سے بڑھ کر کوئی
سزا ہوسکتی ہے ؟؟!!
اللہ نے تمہیں اپنی غلطیاں بهلا کر
دوسروں کی عیب جوئی ، جهوٹ
اور بہتان تراشی میں مصروف کردیا
آخرت بهلا کر تمہاری سب سے بڑی تمنا
دنیا اور اسے حاصل کرنا بنادیا ..
کیا یہ بهی سزا کی ایک شکل نہیں ہے ؟؟!!
تم نے کبهی اس آیت پر دهیان دیا :
"اللہ تعالیٰ نے ان کے جانے کو پسند نہیں کیا
اسی لیئے انہیں توفیق بهی نہیں عطا فرمایا
اور یوں کہہ دیا گیا کے اپاہج لوگوں کے ساتھ
تم بهی یہاں ہی دهرے رہو"
سورہ التوبۃ ..
بیٹا ؛؛ اللہ سے ڈرو ..
اللہ تعالٰی کے طرف سے
سب سے چھوٹی سزا مال اولاد
اور صحت میں ہوتی ہے
لیکن سب سے بڑی سزا
غیرمحسوس ہوتی ہے ..
اسے صرف مومن ہی اپنے دل کے حال
تبدیل ہونے پر پہچانتا ہے ..
اللہ سے مغفرت اور عافیت طلب کرو .. .
Comments
Post a Comment